اسلام آباد: اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ملزم گرفتار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم کی ہارڈ ڈسک میں موجود ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کی رقم نکالتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے 20 ہارڈ ڈسک اور 15 ڈی وی آر برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے جس مطلوب خاتون کو گرفتار کیا تھا اس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار خاتون کے خلاف تھانہ گولڑہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی،ملزمان جنرل اسٹور سے نقدی لوٹ کر فرار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ سے اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں