راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی مصر کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان کا امن، خوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سے منسلک ہے، آرمی چیف
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مصری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔