’ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان لاہور جلسے میں کیا جائے گا‘



اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان لاہور جلسے میں کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بڑی بات ‘‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے گھر جانے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔ استعفے دینے پڑے تو وہ بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو نکالنے کے بعد گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا جانا چاہیے۔

امریکی سفارتخانے کی احسن اقبال کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر معذرت

احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی توملکی معیشت کا پہیہ چل رہا تھا، ہمارے لگائے منصوبوں نے مکمل ہونا تھا تب ہی کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ کم ہوتا، موجودہ حکومت نے معیشت چلانے والا ماحول ہی ختم کر دیا ہے۔

نیب نے احسن اقبال کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے اناڑی پن نے پاکستان کے بزنس کو تباہ کر دیا ہے۔

بعد ازاں پروگرام میں موجود وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے ساتھ عوام بڑی تعداد میں نہیں آئیں گے۔ اسلام آباد میں ان کا استقبال کریں گے۔


متعلقہ خبریں