پنجاب میں کورونا: 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

فائل فوٹو


لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور میں بلاک ایف ون ویلنشیا ٹاؤن، پیراگون سٹی بلاک جی 5،4،2 ، جوہر ٹاوَن، بوائز ہوسٹل نمبر11 اور سپرنٹنڈنٹ ہاوَس پنجاب یونیورسٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،

جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور کے ڈی ایج اے فیز 4 سیکٹر اے اے، بی بی، سی سی، ایف ایف، فیز 3 سیکٹر ایکس ایکس، فیز 1 سیکٹر این، بلاک اے، بی،ایف سی سی اور گلبرگ 4 کےعلاقوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: آزاد کشمیر میں جمعہ سے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعلامیہ کے مطابق  ملتان میں جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی، خان ویلج ہاوَسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق بھکر میں گلشن مدینہ اور محلہ خورشید شاہ کےعلاقوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میں سیکٹر سی، گلشن آباد، اسٹریٹ 10 حالی روڈ،علامہ اقبال اسٹریٹ اور مسلم ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق بہاوَلپور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، ماڈل ٹاؤن اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاوَن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ اور دفاتر بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں