ملک میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، وزیراعظم


فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جو بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں وہ پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام ہوگا۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرے۔ ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام سےمتفق ہوں۔ ہائی کورٹ ہر ڈویژن کی سطح پر ہونی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے باہر کے دوستوں نے مدد کی اور پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کرتی دنیا کے لیے ماڈل تھا۔ دبئی کے شیخ پاکستان چھٹیاں منانے آتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں سے روپے کی مصنوعی قدر کو برقرار رکھا۔ کرنسی کی قدر گرنے سے مہنگائی آتی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے ہماری حکومت کو بھی برا بھلا کہا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ہرشہر کا اپنا میئر ہوتا ہے، اس کا اپنا نظام ہوتا ہے۔ میئرکے الیکشن براہ راست ہوں گے۔ ایک دن مانچسٹر کہے گا فیصل آباد ہم سےآگے نکل گیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام  نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈز سے شہرٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں۔ ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صنعتوں کے قیام پر توجہ نہیں دی گئی۔ صرف لاہور پر پیسہ خرچ کیاتھا تو باقی پنجاب نظر اندا ز ہوجائے گا۔ حکومت نے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے۔  مشکل حالات میں ہمارے دوست ممالک نے معاشی طور پر مدد کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں تھوڑے سے لوگوں کے پاس بہت سا پیسہ آیا۔ ملک میں غربت اس وقت بڑھتی ہے جب ایک خاص طبقہ ملکی دولت خرچ کرتا ہے۔ ملک کو صنعتی زون بنانا ہماری ترجیحات کا حصہ ہے۔  حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات پر کام کیا جارہا ہے۔ آج تمام ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز بحال ہوچکی ہیں۔ مافیا نےگٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت بڑھائی۔ جو جائز منافع کمائے اسے ٹیکس بھی دینا چاہیے۔ جائز طریقے سےنفع کمائیں ،چینی مافیاکی طرح منافع نہ کمائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئےکام کر رہی ہے۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ غربت کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی کاروباری افراد کو آسانیاں دے رہے ہیں۔ ایسا نہیں کہ فیصل آباد اور کراچی والوں نے ووٹ دیا تو کام ہوگا۔ ملک بھر میں جو بھی اصلاحاتی کام اور منصوبے ہوں گے آپ کو اعتماد میں لیاجائے گا۔ تعمیراتی شعبہ ہویاصنعتی ہر معاملے میں تعاون فراہم کریں گے۔ درخواست ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے ساتھ مزدور کا بھی خیال رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں