لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے فنڈز ہڑپ کر گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویدارشہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے فنڈز ہڑپ کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ کر لیے۔ شہبازشریف نے ارکان قومی، صوبائی اسمبلی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے وصولیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق رقوم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔