بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ، بھارت کے جاسوسی آپریشن کی تحقیقات کرے: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفرتر خارجہ  زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ  نےکہا کہ سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا تھا کہ دنیا کو بھارت کے گریٹ ڈیزائن کا نوٹس لینا چاہیے۔ بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں کے بعد دنیا خاموش نہیں رہ سکتی،وزیراعظم

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا انہوں نے کہا تھا کہ بھارت سمیت دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتی ہے۔ بھارت نے دہشت گردوں کی تربیت کیلئے تربیتی کیمپ بنا رکھا ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیل بنایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک کےخلاف سیل کو 80ارب روپے کی فنڈنگ کی گئی۔ بھارت نےٹارگٹ کلنگ اور گلگت بلتستان میں بدامنی کی منصوبہ بندی بھی کی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے تمام شواہد پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔ بھارتی اقدامات 4عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان کی بقا اور خوشحالی کا مسئلہ ہے۔ ہم نے بھارت کے عزائم کو متحد ہوکرناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارتی منصوبہ بندی قوم کا مسئلہ ہے اور یہ عزائم اپوزیشن کے علم میں ہونے چاہیئں۔ اپوزیشن بھی ہمارا حصہ ہیں اور ہمیں ان کے تحفظ کا بھی خیال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن جڑا ہوا ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ وزیراعظم کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے اور وہ جلد دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں