پنجاب میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 684 متاثر


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق 684 متاثر ہو گئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 109,993 اور ابھی تک اموات کی کل تعداد 2,471 ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,756 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 141 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار243 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اورگلگت میں4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار471 اور سندھ میں 2 ہزار738 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’کورونا کیسز میں مزید شدت آئی تو لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا‘

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔


متعلقہ خبریں