کراچی: شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن کا 20 نومبر کو ہالز  بند نہ کرنے کا اعلان


کراچی: شہرِ قائد کے شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے 20 نومبر کو ہالز  بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، چھ ماہ تک شادی ہالز بند رہے، لاکھوں افراد کا روزگار شادی ہالز سے جڑا ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاکھوں روپے ایڈوانس وصول کرچکے ہیں، تمام ایس او پیز کو فالو کررہے ہیں مزید بھی کریں گے لیکن  ہالز بند نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ہال میں شادی پر پابندی، این سی او سی سے جواب طلب

چند روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے شادی ہالز کے متعلق ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شادی کی تقریبات کے متعلق گائیڈ لائنز کا نفاذ 20 نومبرسے مخصوص شہروں کے مخصوص علاقوں پر ہوگا۔

پنجاب کے 7 اور سندھ  کے 2 شہروں میں شادی گائیڈ لائنز نافذالعمل ہوں گی۔ بلوچستان 1 اور خیبرپختونخوا کے بھی 1 شہر میں گائیڈ لائنز کے اطلاق کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

شادی کی تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے کیا جائے۔ شادی کی ان ڈورتقریب پرپابندی عائد کی گئی تھی اور صرف آوَٹ ڈورکی اجازت دی گئی تھی۔

این سی او سی کے مطابق مارکیزمیں شادی کی تقریب کےانعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔ شادی کی آؤٹ ڈورمیں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

آؤٹ ڈورشادی تقریب میں ایک ہزارمہمان شرکت کرسکیں گے اور شرکا کےمابین6فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 اموات

شادی کی تقریب کا میزبان کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمدکا ذمہ دارہوگا۔ تقریب کا دورانیہ 2گھنٹے ہوگا اور رات 10بجے تقریب ختم کرنا ہوگی۔

ہر مہمان کے لیے ماسک پہننالازم ہوگا۔ شادی میں شریک ہرمہمان کو ماسک اور سینی ٹائزرمیزبان فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں