پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کے 5فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا

پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کے 5فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بات کا اعتراف خود بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان سمیت پانچ شہید

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رہے ہیں۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے 5 افراد شہید، 28 زخمی ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

انہوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم اور کشمیری عوام متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، مودی ایل او سی پر شہری آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنا رہا ہے اور حملے کر رہا ہے۔

ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے گی۔


متعلقہ خبریں