کورونا: اسلام آباد کے مزید 8 تعلیمی ادارے سیل

این سی او سی کا تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے 7 اسکولوں اور ایک نجی اکیڈمی میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

خیال رہے کہ  اسلام آباد میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اب تک 84 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جاچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار72اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار221ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار258، اسلام آباد22ہزار765، بلوچستان16ہزار226، آزاد کشمیر5 ہزار41 اورگلگت میں4ہزار409 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار438 اور سندھ میں 2 ہزار 704 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار302، اسلام آباد248، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں116 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے 14 اموات، مزید 720 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں