اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری

فوٹو: فائل


الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 2گاڑیاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو والدہ کی طرف سے 100تولہ سونا تحفہ ملا ۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں 3کروڑ روپےمالیت کے 2پلاٹ ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ فریال تالپور39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

ان کے پاس 980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3گاڑیاں ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے پاس 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثے ہیں۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے پاس 100تولہ سونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سینیٹ ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ 13 کروڑ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے 477 تولے سونا ظاہر کیا ہے۔

سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال کے پاس 9 کروڑ 28لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنمافردوس شمیم نقوی 33 کروڑ40لاکھ اور پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد ااثاثوں کے مالک ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سینیٹ ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

تاج محمد آفریدی امیر ترین سینیٹر ہیں جن کے اثاثوں کی تعداد ایک ارب بائیس کروڑ روپے سے زائد ہے جب کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق غریب ترین سینیٹر ہیں جن کے پاس تین لاکھ سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت دس کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔


متعلقہ خبریں