پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت 15 نومبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا ہے۔

میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں جوابی کیز فروخت کے معاملہ پر ایف آئی اے متحرک

ہم نیوز کے مطابق وفاق اورسندھ کے درمیان میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے تنازع پر سندھ ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عالیہ سندھ کی جانب سے سنایا جانے والا مختصر فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے جانے والے مختصر فیصلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت 15 نومبرکو ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ سندھ نے اس ضمن میں حکم دیا ہے کہ 15 روز میں اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنائی جائے اور اکیڈمک بورڈ دس دن میں سلیبس کی خامیوں کو جائزہ لے کر ازسر نوسلیبس تیار کرے۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پالیسی تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ایم سی کے تیارکردہ سلیبس سے کنفیوژن پھیلا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کی پانچ جامعات اور طلبہ نے یکساں ٹیسٹ کے قانون کو چیلنج کیا تھا۔پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت 15 نومبرکو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ مقررتھی۔

عدالت عالیہ سندھ نے اپنے جاری کردہ چھ صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ اکیڈمک بورڈ ٹیسٹ، امتحانی اسٹرکچراورسلیبس کا ازسرنوجائزہ لے گا، اکیڈمک بورڈ ملک بھر کے طلبہ کے لیے یکساں سلیبس تیار کرے گا اورنئی قائم ہونے والی اتھارٹی سلیبس تیار کرے گی۔

پنجاب:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ نمبرز کا تناسب کم ہونیکا امکان

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کا قیام ضروری تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اتھارٹی کے لیے مستقل اراکین کی تعیناتی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں