خیبرپختونخوا: کورونا کے مزید 133کیسز رپورٹ، 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: مزید 133کورونا کیسز رپورٹ، 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق جبکہ 133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1284 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے ایک ہزار 3 سو 13 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔۔ یہ 25 جولائی کے بعد سامنے آنےوالے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران 18 افراد جاں بحق ہوئے. اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 8 سو 67 ہو گئی ۔۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار پانچ سو 73 ہو گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.7 فیصد ہو گئی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں دوسری لہر کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں، اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہم اپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی ایسی صورتحال نہیں کہ اسکولز اور کالجز بند کئے جائیں، لیکن بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں