ای سی سی اجلاس: پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے  پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزارت خزانہ، پیٹرولیم، پاور اور پلاننگ ڈویژن کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں سرکلر قرضے سے متعلق سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ای سی سی اجلاس: کھاد پر سبسڈی دینے کا اعلان

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب)، وزارت صحت، مذہبی امور اور انسداد منشیات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس منظور کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کے دوران وزارت فوڈ نے گندم کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹی سی پی نے ایک لاکھ 10 ٹن گندم کی درآمد کے لیے چھٹا ٹینڈر کھول دیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 تک ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کا کوٹہ ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں