آج رات بڑی فتح کا اعلان کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے انتخابات2020 میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات جیت رہے ہیں اور ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ آج رات ایک بڑی فتح کا اعلان کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ ختم ہوچکا اور میں اپنی پوزیشن سے مطمئن ہوں۔

بائیڈن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر ووٹ کی گنتی کی جائے ۔نتائج تب تک مکمل نہیں ہوں گے جب تک آخری ووٹ کی گنتی مکمل نہ ہوجائے۔

ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا میرے حق میں رائے کے استعمال پر سب کا مشکور ہوں۔ ہمیں یقین ہے یہ انتخابات جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں انتخابات2020کےنتائج

امریکہ میں صدارتی انتخاب جیتنے والے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کل 538 میں سے270 یا اس سے زیادہ ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کورپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر بر تری حاصل ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 1960کےبعد کوئی امیدوار اوہائیو میں کامیابی کے بغیر صدارتی انتخاب نہیں جیتا۔

ٹرمپ نے اہم سوئنگ اسٹیٹس میں  کامیابی حاصل کرلی ہے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کےٹرمپ نے  ٹیکساس،  فلوریڈا اور اوہائیو میں کامیابی حاصل کر لی۔

جارجیا، پینسیلوانیا، آئیوا، مشی گن، نارتھ کیرولینا اور وسکونسن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن صرف دو سوئنگ اسٹیٹس جیت پائے جن میں ایریزونا اور منی سوٹا شامل ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ریاست منی سوٹا سے ایک بار پھر کامیاب ہوگئی ہیں۔


متعلقہ خبریں