ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے


اسلام آباد: بلبل صحرا کے نام سے شہرت پانی والی گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے، ریشماں کی ’’لمبی جدائی‘‘ کی گونج آج بھی برقرار ہے۔

سالوں تک  دنیائےموسیقی پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

سریلی ومنفرد آواز کے ساتھ گائیکی کو نئی جہت دینے والی پٹھانی بیگم المعروف ریشماں نے 1947 میں راجستھان میں جنم لیا اور 12 برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر لعل میری گا کر فنی سفر کا آغاز کیا۔

ریشماں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت نہیں لی لیکن 1960 اور 70 کی دہائی میں گائے گیتوں نے انہیں ملک کی مقبول ترین لوک گلوکارہ بنا دیا، ریشماں کی آواز میں جو سوز و درد تھا وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔

عالمی شہرت یافتہ عظیم گلوکارہ نے جو گیت بھی گایا اسے دوام بخش دیا، ان کے گانے سننے والے آج بھی جھوم اٹھتے ہیں۔ فن موسیقی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تین نومبر 2013 کو لیجنڈری  گلوکارہ ریشماں گلے کے سرطان کے باعث مداحوں کو’’لمبی جدائی‘‘ دے گئیں، مگران کا گایا کلام ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ ان کی  یاد تازہ رکھے گا۔


متعلقہ خبریں