پنجاب کے 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

فائل فوٹو


پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے830 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق830مقامات میں 1416 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 3ہزار332افراد رہائش پذیر ہیں۔

لاہور کے 435 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔ بہاولپور37، بھکر35 اور چینوٹ کے7 مقام مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیے گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان17، فیصل آباد34، گوجرانوالہ14، گجرات29، جہلم8، قصور3، ملتان44، روالپنڈی47، ساہیوال 16 اورسرگودھا کے 24 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہورمیں116، راولپنڈی37، وہاڑی5، بہاولپور33، بھکر2، خوشاب4، ملتان31، سرگودھا10، مظفرگڑھ5، سیلاکوٹ2، گوجرانوالہ2، اٹک5، خانیوال3، ٹوبہ 7، فیصل آباد7، ساہیوال 2، حافظہ آباد2 اور ڈیرہ غازی خان میں 6کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے1100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چنیوٹ، ننکانہ، قصوراور رحیم یارخان میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

پنجاب میں کورونا کےمجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار554ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 365 اموات ہو چکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں