جمہوری قیادت سے زیادہ کسی کی دہشت نہیں، مریم نواز



لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو دہشت جمہوری قیادت کی ہے کسی اور کی نہیں۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کیساتھ احتساب عدالت میں ملاقات کی ہے۔

مریم نوازنے کمرہ عدالت میں شہبازشریف کی عیادت کی اور صدر مسلم لیگ ن کیساتھ اہم امور پر مشاورت بھی کی۔

احتساب عدالت مین منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پرسماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

مریم نواز نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ اگلا سال الیکشن کاہے۔ ش اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم اکٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا ناسمجھ لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں لیکن خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جو معیار سیٹ کررہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے حمزہ شہباز کو بھی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازکی شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی۔

مریم نواز حمزہ شہباز سے گلے ملیں اور پیار دیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے مریم نواز کے سرپر ہاتھ رکھ کر پیار دیا۔  حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کے بعد مریم نواز گھر روانہ ہوگئیں۔


متعلقہ خبریں