سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری

سندھ: سی این جی اسٹیشنز اچانک پیر تک بند کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت بدھ  اور جمعہ کی صبح 8 بجے رات تک سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے بھر میں آرایل این جی پر منتقل ہونے والے اسٹیشنز اس بندش سے مثتسنیٰ ہونگے اور چلتے رہیں گے۔

حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے۔ کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری پیش آ رہی ہے۔۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی تھی۔

اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جس کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پاور اسٹیشنز اور آئی پی پیز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

گھریلو صارفین، کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں