اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی۔
اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق پاور اسٹیشنز اور آئی پی پیز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔
گراں فروشی اور قلت میں ملوث پیٹرول پمپ سیل کردیئےجائیں گے، اوگرا
گھریلو صارفین، کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔