پشاور: پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے مزے دار چپلی کباب کے گرویدہ ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرے پشاور کے حالیہ دورے کے دوران سب سے دلچسپ تجربہ چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔
میرے #پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔ نہایت ہی مزیدار! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے. pic.twitter.com/0VLXqZjwM1
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) October 25, 2020
انہوں نے چپلی کباب کھانے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نہایت ہی مزیدار ہیں! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے.
جرمن سفیر پالک دال بنانے کے خواہشمند
یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی پاکستان کی ثقافت اورتہذیب کے اچھے پہلوؤں کو نمایاں کرتے رہے ہیں۔
پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر واپس روانہ
مارٹن کوبلر کبھی مزار قائد پر حاضری دیتے نظر آتے تھے تو کبھی سندھی اجرک ٹوپی پہنے، کبھی بریانی کھاتے نظر آئے تو کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اپنی سیلفیاں لیتے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مارٹن کوبلر کی فالور ہے۔