جزائر کیلیے این او سی نہیں دیا، ہمت ہے تو ایک انچ زمین لیکرجائیں: وزیراعلیٰ



کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسی ہال نے پاکستان کے حق میں قرارداد پاس کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اسی ہال سے پاکستان کی سالمیت کی قرارداد بھی پاس ہو گی۔

سندھ کے جزائر پر آبادکاری کا منصوبہ: وفاق نے ٹینڈرز جاری کردیے

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے ایک آرڈی ننس پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے جاری کردہ آرڈی ننس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمندر کے نیچے بھی جو زمین ہے وہ صوبے کی ملکیت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے اس آرڈی ننس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ کی سالمیت پر حملے کے خلاف قرار داد پاس کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے وفاق کو بھی لکھا ہے کہ یہ آرڈی ننس ہمیں منظورنہیں ہے۔

انہوں ںےکہا کہ جزائرآرڈی ننس کو مسترد کرتے ہیں، اسے واپس لیا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں بیٹھی رہتی تو اس کو مطمئن کرتے۔

وفاق جزائر سے متعلق غیر آئینی آرڈیننس واپس لے، بلاول

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ غدار نہیں کہوں گا لیکن جو ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ہیں ان کی دھرتی سے پیار پر شک ضرور پیدا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم سے قبل بھی اس ضمن میں عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو لکھ دیا ہے کہ یہ جزیرے آپ کے نہیں ہیں، یہ صوبائی ملکیت ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اکتوبرجلسے کے بعد یہ گھبراہٹ اوربوکھلاہٹ کا شکارہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دو ٹوک اندازمیں کہتا ہوں کہ جزائرکے لیے کوئی این او سی نہیں دیا گیا۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے کے ایک صاحب نے کہا کہ یہ جزائر ہم اسلام آباد لے کر نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو ایک انچ زمین یہاں سے لے کر جائیں۔

جزائر سے متعلق آرڈیننس: پیپلزپارٹی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے بھی واضح کیا ہے کہ یہ جزائر سندھ  کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ زمین ہماری ہے۔


متعلقہ خبریں