نیپرا: بجلی مہنگی پیدا ہونیکا انکشاف، پرانے پاور پلانٹس بند کرنیکی سفارش

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگی بجلی پیدا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔

نیپرا: بجلی صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے یہ بات پاورسیکٹرکی اسٹیٹ آف انڈ سٹری رپورٹ 2020 میں کہی ہے جو جاری کی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں نیپرا نے بجلی کے موجودہ نظام کو نقائص سے بھرپور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی وصولی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 میں وصولیوں کی شرح میں 1.48  فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاور سیکٹر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس کو مکمل صلاحیت پرنہ چلانے سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ نیپرا کی رپورٹ میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ایک مرتبہ پھر ناقص قرار دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیپرا رپورٹ میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا بجلی کمپنیوں پر اعتماد کم ہورہا ہے۔

نیپرا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجلی صارفین نیٹ میٹرنگ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ نیپرا نے ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے غیر ملکی کنٹریکٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کی جاری کردہ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ زیادہ ایفی شینسی والے پاور پلانٹس کو ترجیح دی جائے اور پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔


متعلقہ خبریں