کراچی میں گرمی کی لہر، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

Bangladesh

کراچی: شہر قائد  میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کراچی کا موسم ان دنوں گرمی کے حصار میں ہے، چلچلاتی دھوپ اور حبس  نے شہر یوں کو  دوہری پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ ایک طرف گرمی کی شدت اور حبس کی کیفیت کی وجہ سے شہریوں  کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تو دوسری طرف شہر میں  آج درجہ حرارت 37.7 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے افیسر ڈاکٹر فلک قادر کا کہنا ہے کہ شہر میں آج درجہ حرارت گزشتہ روز سے  کم رہا۔ پارہ 37.7 سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 14 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں: کراچی: کورونا، ضلع وسطی میں لگنے والے تمام ہفتہ وار بازار بند

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 11 بجے سے شام 4 بجے کے  درمیان  شہری بلاضروت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ماہرین صحت کہتے ہیں گرم موسم میں صحت  کا خیال  بہت ضروری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کی   نسبت  گرمی کی شدت زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت مقررہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی اور ہیٹ ویو کا دورانیہ ایک  ہفتے تک چلے گا۔

کراچی میں ہیٹ ویو کےخدشہ کےبعد صوبائی ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  نےمتعلقہ اداروں کوضروی اقدامات اٹھانے کے سلسلےمیں مراسلہ لکھ دیا ہے۔

صوبےبھر کے ڈپٹی کمشنر اور چئیرمین ڈی ڈی ایم اےکوارسال مراسلےمیں محکمہ موسمیات کی جانب سےکراچی میں ہیٹ ویو کا حوالہ دیاگیا ہے۔


متعلقہ خبریں