نواز شریف کی چہل قدمی پر لندن پولیس کو شکایت

نواز شریف کی چہل قدمی پر لندن پولیس کو شکایت

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی چہل قدمی (واک) پر لندن پولیس کو شکایت کردی گئی ہے۔

ہم نیوز نے مؤقر اخبار ’اردو نیوز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے چند روز قبل جب ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کی تو ان کے ہمراہ اس وقت آٹھ افراد تھے جب کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت چھ سے زائد افراد اکھٹا نہیں ہو سکتے ہیں۔

لندن کی10فیصد آبادی کورونا وائرس سےمتاثر ہونےکا خدشہ

اخبار کے مطابق جب ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کی ویڈیو سامنے آئی تو میٹروپولیٹین پولیس کو اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شکایت کی گئی کہ سابق وزیراعظم ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ریڈئینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ آٹھ افراد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف نے بھیجی جانے والی شکایت میں میاں نواز شریف کا نام اور ایڈریس بھی لکھا ہے۔

صارف کے ٹویٹ پر لندن پولیس نے اس ضمن میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ صارف کے مطابق انہوں نے تفصیلات بھیج دی ہیں۔

جنوری تک حکومت نہیں جائیگی، نواز شریف جیل چلے جائیں گے: فواد چودھری

برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے نئی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے جس کے تحت چھ افراد گھر کے اندر یا باہر اکھٹے ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں