شرقپوری مستعفی ہوں، لیگی ارکان: ٹکٹ مانگنے نہیں گیا تھا، شرقپوری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری لیگی اراکین کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کے مطالبے پر شدید برہم ہو گئے ہیں۔

میں بھی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا، جلیل شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی اراکین نے جلیل شرقپوری کی جانب سے پارٹی قیادت کے مؤقف سے اختلاف کی بنا پر مطالبہ کیا تھا کہ وہ پنجاب اسملبی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں۔

میاں جلیل شرقپوری نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ میں پارٹی قیادت کے پاس ٹکٹ مانگنے نہیں گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پارٹی نے خود آکر ٹکٹ دیا تھا۔

پی پی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے، ایاز صادق

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن فیصل نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے تین دن قبل پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے دیا جانے والا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے۔

جیسے بھی حالات رہینگے، میاں تیرے ساتھ رہینگے کا نعرہ نہیں مانتے: چودھری اشرف

انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا تھا کہ شوکازنوٹس میں مجھ پرکوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی شوکاز نوٹس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ میں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں