اپوزیشن کی چوری بچانے کیلئے کوئی سڑکوں پر نہیں آئے گا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے روزگار سیاست دان اکٹھے ہوئے گئے ہیں، ان کی چوری بچانے کے لیے کوئی بھی سڑکوں پر نہیں آئے گا، لوگ کسی کی چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے۔

اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کے تحت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ قانون کی بالادستی نہیں مانتے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
ان سے کوئی یہ پوچھے یہ جمع کیوں ہوئے ہیں۔ یہ جمع اس لئے ہوئے ہیں کہ یہ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔ عدالت جب دو سال بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ یہ لوگ ملک کا قانون نہیں مانتے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنا لیں، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صرف یہ دیکھ لیں کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور اب کیا ہے۔ یہ سارے مل کر 2 سال بھی جلسے کرلیں تو ہمار ا ایک جلسہ ان سے بڑا تھا۔ لوگ کسی مقصد کیلئے نکلتے ہیں کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ قیمے کے نان بھی کھلا دیں تو بھی لوگ نہیں نکلیں گے۔ ان کے کارکنوں سے کہتا ہوں قیمے کے نان اور پیسے لے کر گھر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نئے ترجمان نے نوازشریف کو آیت اللہ خمینی سے ملا دیا ہے۔ یہ منتیں کرکے باہر گئے ہیں، ان کو بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ عدالت نے کہا نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ کابینہ کی میٹنگ میں ڈاکٹرز بتا رہے تھے کہ بہت ساری بیماریاں ہوگئی ہیں۔ نوازشریف کی بیماریوں کا سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ باہر جا کر لندن کی ہوا لگتے ہی نوازشریف صحت مند ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کیلئے نہاری لاہور سے ہیلی کاپٹر پر آتی تھی۔ لوگ کسی کی چوری بچانے کیلئے باہر نہیں نکلتے۔ان لوگوں کا نظریہ اپنی کرپشن بچانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ میں نے جان کر الیکشن سے پہلے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کی۔ مسلمان مدینہ کی ریاست پر عمل کرکے اوپر اٹھا ہے۔ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی۔ مدینہ کی ریاست میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا۔ ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نظریے پر چل کر ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ مسلمانوں سے قبل رومنز دنیا میں سپر پاور تھے۔ رومنز کے پاس قانون تھا وہ دنیا سے آگے نکل گئے۔


متعلقہ خبریں