افغانستان سے امریکی فوجیوں کی تعداد مزید کم کرنے کا فیصلہ

امریکی فوجی بوڑھے نہیں ہوں گے ؟

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد مزید کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ براؤن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں آئندہ سال تک امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2 ہزار 500 کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال دسمبر تک 4 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جنہیں بدستور کم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا چاہتے ہیں تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ 19 سال سے ہم افغانستان میں موجود ہیں اور امریکی فوج افغانستان میں پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ’’کورونا امدادی بل‘‘ پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

طالبان امریکہ امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے۔


متعلقہ خبریں