پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا، رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہو گا۔

پی ڈی ایم کے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر عوام ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہو گا جب کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہو گا۔

پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، بلاول

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تحت کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں