حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عمراچار ماہ بعد آپ نے جانا ہے، کرائے کے ترجمان بھی اپنا سامان باندھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کی گفتگو عدالت پر حملہ ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کر سکی اس لیے غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے میں اپنے کارکن کا نام ڈال کر کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی بدر بشیر کوغائب کرکے مسنگ پرسن بنا دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فارن فنڈنگ کے معاملے پر جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکایا جا رہا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے کہا آج جو ہو رہا ہے وہ مجھے کرنے کو کہا گیا تھا، میرے انکار کے بعد نیب کے ذریعے سب کچھ کروایا جارہا ہے۔ بشیر میمن نے کے الیکٹرک سے 87ارب روپے لینے کی بات کی تو وزیراعظم ناراض ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب  

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا اپوزیشن کا کام ہے۔ ترجمانوں سے کہا جاتا ہے سیاسی مخالفین پر کرپشن کا بیانیہ بناؤ اور نواز شریف پر بھارتی ایجنٹ ہونے کا بیانیہ بناؤ۔


متعلقہ خبریں