نیب بورڈ اجلاس: مالم جبہ کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق جائزہ لینے کا فیصلہ


اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں مالم جبہ کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما امیر مقام، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اور شیر اعظم وزیر کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلین ٹری سونامی، محمود زیب اور عثمان سیف اللہ کے خلاف کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ میگا منی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب  نے کہا کہ قومی و بین الاقومی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’ نیب نے پرویز خٹک کو مالم جبہ کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی رہنما کےخلاف کوئی انکوائربند نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ

نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔


متعلقہ خبریں