وزیراعظم نے ڈاکٹر وقار مسعود کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ڈاکٹر وقار مسعود کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروقارمسعود کومعاون خصوصی تعینات کردیا ہے۔

ایف بی آر : ہدف سے 42 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

ڈاکٹر وقار مسعود کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 46 ہو گئی ہے جس میں غیر منتخب اراکین 16 ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں 27 وفاقی وزرا شامل ہیں جب کہ وزرائے مملکت کی تعداد تین ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مکمل خود مختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ منظور

سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے دسمبر 2019 میں کہا تھا کہ مزدوروں کے لیے سب سے بڑا چیلنج سرمایہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج بزنس مین اور سرمایہ دار مکمل طور پر ملکی سیاست پر حاوی ہیں۔

وی ٹرسٹ کے تحت این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا تھا کہ اب سرمایہ دار خود سیاست دان بن گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا تھا کہ مزدوروں کو اپنے آپ کو نئے سرے سے منظم کرنا ہوگا اور اب پرانے طریقے کے بجائے نئی سوچ کو جنم دینا پڑے گا۔

قومی اسمبلی، ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، حماد اظہر

ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئندہ تین سال میں روایتی کام ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اب مزدور کی نئی تعریف کرنے اور نئے لیبر قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔


متعلقہ خبریں