چیف جسٹس نے سات سالہ بچی سے زیادتی کا از خودنوٹس لے لیا


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سات سالہ بچی سے ذیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے فیصل آباد کی رہائشی بچی کےوالد کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

بچی کے والد نےچیف جسٹس آف پاکستان سےدرخواست کی تھی کہ اس کی بچی کے ساتھ زیادتی طارق نامی رکشہ ڈرائیور نے کی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق زیادتی کے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے ناقص تفتیش اور شواہد مٹانے کے باعث ملزم کو ضمانت پر رہائی ملی۔

متاثرہ والد نے یہ انکشاف بھی کیا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی تمام اعلیٰ پولیس افسران کے رو برو بیانات ریکارڈ کراچکی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے جڑانوالہ میں بھی سات سالہ بچی سے ذیادتی و قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔

کمسن زینب کے اغوااور بہیمانہ قتل پر بھی چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا۔


متعلقہ خبریں