ریلوے اراضی کیس، نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔

نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر الزام تھا کہ 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کی کمپنیوں کو دیئے گیے۔


متعلقہ خبریں