پنجاب حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کیلیے روڈ میپ دے دیا

پنجاب حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کیلیے روڈ میپ دے دیا

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کے لیے روڈ میپ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے پر تشدد کیخلاف فریاد لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس گیا، ن لیگی ایم پی اے

یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام انڈسٹری سے متعلقہ ہوگا، اسکالر شپس سے متعلق رہنمائی مراکز قائم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیار اور میرٹ پر یونیورسٹیز بنا رہے ہیں، نارووال یونیورسٹی عدم توجہ کاشکار تھی، اب پوری توجہ اس پر ہے۔

صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرنسپل ٹھیک ہوں گے تو کالجز بھی ٹھیک چلیں گے۔

وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کی ٹرانسفر کے لیے 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک رشوت لی جاتی تھی۔ ہم نے ایپ متعارف کرائی جس پر اساتذہ کے مسائل سے آگاہی میں آسانی ہو سکے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم نے اساتذہ سے کہا کہ شام کو  ٹیوشن پڑھانے کے بجائے وہی وقت اسکولز میں دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ مارچ میں 100 پرائمری اسکولز کھولے جائیں گے، انصاف موبائل ایجوکیشن  کے لیے بسیں  تیار ہورہی ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف موبائل ایجوکیشن ان بچوں کے لیے ہوگی جو اسکولز سے باہر ہیں، حکومت 11 اضلاع میں ماڈل 110 اسکولز بنا کر دے گی۔


متعلقہ خبریں