مولانا طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر


اسلام آباد: پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈ کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا گیا ہے۔

غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی ہوں گے۔

وزیراعطم ہاؤس سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ مولانا طاہر اشرفی اعزازی طورپر اس منصب پہ فرائض سر انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں