اپوزیشن کو اے پی سی کا کوئی خاطرخواہ فائدہ حاصل نہیں ہوا، چوہدری سرور

حمزہ کرامت

شیخوپورہ : گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اے پی سی کا کوئی خاطرخواہ فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔

شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے حالات ساز گار ہیں، ملک ترقی کرے گا،عمران خان کا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

حکومت پارلیمنٹ کے اندر باہر کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، چوہدری سرور

گزشتہ ماہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر حکومت کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی و خوشحالی ان کا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری سرور نے حکومت اور ق لیگ میں مفاہمت کرائی

چودھری سرور نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، سیاسی مخالفین ذاتی اور سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت کردار ادا کرے، آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ا یف میں بھارتی منصوبہ کو ناکام بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں