اخترمینگل نے اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی

ملک میں حکمرانی صرف ووٹ کی ہو گی، اختر مینگل

فائل فوٹو


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے طبیعت خرابی کے باعث اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی۔ اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی تاہم جماعت اسلامی نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

اے پی سی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کا11 رکنی وفد شہبازشریف کی قیادت میں شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

جمعیت علما اسلام کا وفد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شریک ہو گا۔ جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

نیشنل پارٹی بلوچستان کا وفدڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں شریک ہوگا۔ پی کے میپ کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کر دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شریک ہوگا۔

قومی وطن پارٹی کا وفد آفتاب احمد شیر پاؤ کی قیادت میں شریک ہوگا۔ جماعت اہلحدیث کا وفد سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ جے یو پی کا وفد شاہ اویس نورانی اور بی این پی عوامی کا وفد اسرار اللہ زہری کی قیادت میں شریک ہوگا۔


متعلقہ خبریں