راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد اور ہیروز کی قدر کرنے والی قوم کے عزم کو کوئی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف آج شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہری کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, visited family of Lieutenant Nasir Hussain Khalid Slehria Shaheed, at Rawalpindi today. COAS prayed for the departed soul and offered Fateha. COAS acknowledged resolve of shaheed’s family and paid tribute to the brave officer (1/2) pic.twitter.com/uGWDa7FBgK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 15, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نے شہید کےاہل خانہ کے عزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دلیرافسرنےمادروطن کےدفاع کےلیےجان قربان کی۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکےمیں شہید ہوئے تھے۔ ان کی عمر 23 برس اور تعلق مظفرآباد سے تھا۔