ترقیاتی اسکیموں میں سندھ کو کم حصہ ملنے پر وزیراعلیٰ ناراض

فنڈز کا حساب لوں گا اور حساب دوں گا بھی، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی ترقیاتی اسکیموں میں سندھ کو کم حصہ ملنے پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ بدھ کو کراچی میں چائنہ پاکستان اسکلڈ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی، آبپاشی، ایچ ای سی سمیت دیگر شعبوں کی ترقیاتی اسکیموں میں سندھ کوکم حصہ دیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے مختص 150 ارب روپے میں سے سندھ کو صرف چودہ ارب دیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے لیے عبوری بجٹ پیش کرے گی ۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بجٹ میں صرف جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔

انہوں نے تجویز دی کہ سندھ کے اہم تعلیمی اداروں کو چین کے بڑے تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تھراورسی پیک منصوبوں کے لیے ہمارے پاس مطلوبہ تیکنیکی افرادی قوت ہی نہیں۔


متعلقہ خبریں