بلوچستان: 24 گھنٹے میں کورونا کے 112 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان میں  کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ  ہونے لگا، 24 گھنٹے کے دوران 112 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جان سے جاری تازہ اعددادو شمار کے مطابق تین روز کے دوران بلوچستان بھر سے 313 کیسز رپورٹ۔ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق  بلوچستان میں کورونا ایکٹیو کیسز 8 فیصد رہ گئے ہیں۔ بلوچستان میں کوروناسے مصدقہ اموات کی تعداد 145 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےبعد ملک بھر میں کورونا کے539نئے کیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 6 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور3 لاکھ 2 ہزار 2 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 کورونامتاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 کورونامتاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار760، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار421 اور گلگت میں 3 ہزار227 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 445 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 76 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں