وزیر اعظم 15 ستمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم 15 ستمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 15 ستمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی ہو گی۔

وزیر اعظم کو پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم کو موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نےدورہ کراچی کے موقع پر شہر قائد کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کےلیے کوشاں ہیں۔ آج تاریخی دن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہوئیں۔


متعلقہ خبریں