اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پہلا موقع ہے لوگ حکومت سے زیادہ اپوزیشن سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کرائیں، نظر آ جائے گا کہ نوازشریف اور ن لیگ کی حیثیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ نوازشریف کی بیماری پرسیاست ہو رہی ہے، انہیں پہلے باہرعلاج کی اجازت دی گئی، اب کہتے ہیں واپس آ جائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ علاج کروانا نوازشریف کا حق ہے، ہم اس معاملے پرسیاست نہیں کررہے۔
توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہاری قرار
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں اب تک لندن میں ہائی کمیشن نے نوازشریف کی صحت سےمتعلق رابطہ کیا ہو، کیا حکومت کے لیے آج سب سے بڑا مسئلہ نوازشریف کی صحت ہے؟
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے، یہ آخری قدم ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے ملوث ہو کر جونیئرافسرکے ساتھ کھڑے ہوئے۔