مشکل گھڑی میں سانگھڑ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو

مشکل گھڑی میں سانگھڑ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو

سانگھڑ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سانگھڑ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم کے خلاف کب جے آئی ٹی بنے گی ؟ بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات بارش سے متاثرہ علاقے ضلع سانگھڑ پہنچنے پر کہی ہے۔

چیئرمین پی پی نے اس موقع پر کہا کہ سانگھڑ میں ہونے والی بارشوں سے زراعت کو بہت شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سانگھڑ میں متاثرین بارش کے لیے قائم کیے جانے والے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ان کی صورتحال معلوم کی۔

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ روز میر پور خاص کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وفاق سے سندھ کا حق چھین لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دیں، عوامی حکومت قائم کریں گے۔

وفاق سے سندھ کا حق چھین کر رہیں گے، بلاول

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا کام ہے کہ عوام کی مدد کے لیے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں صرف وزیراعلیٰ کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا تھا کہ تمام وسائل بروئےکار لاکرعوامی مسائل حل کریں گے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ 2010 کے سیلاب کے دوران بھی پی پی کی حکومت نے عوام تنہا نہیں چھوڑا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا تھا کہ اس وقت آصف زرداری نے سیلاب متاثرین کو پاکستان کارڈ دیا تھا کیونکہ وہ عوامی مسائل سمجھتے ہیں۔

کراچی: بلاول بھٹو نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اندرون سندھ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران ان کے میرپورخاص ، عمرکوٹ اور سانگھڑ کے دورے شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں