31 دسمبر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں سال کی ٹیکس ریٹرن لانچ کردی ہے، 31 دسمبر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ  ہوگی۔

ترجمان ایف بی آر ندیم حسین رضوی نے ممبر آئی آر پالیسی اور ممبرآئی ٹی کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹیکس گزار نئی ریٹرن کے مطابق اپنی انکم ٹیکس ریٹنز داخل کراسکیں گے۔ تنخواہ دار اور چھوٹے تاجروں کےلیے ریٹرن کا آسان بنایا گیا ہے۔ ٹیکس آسان ایپ کےلیے بھی ریٹرن اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پونے دو سے 2 لاکھ چھوٹے تاجر مستفید ہوں گے۔ ریٹرنز کو آسان بنانے سے ٹیکس گزاروں کو آسانی ہوگی۔

ترجمان ایف بی آر ندیم حسین رضوی کے مطابق  اب تک 26 سے27 لاکھ ٹیکس ریٹرنز داخل کرائی جارہی ہیں۔ کوشش کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس ریٹرنز داخل کرائیں۔ اکثریتی لوگ آن لائن ریٹرنز داخل کرارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مبینہ کرپشن: ایف بی آر کے 10افسران سمیت دیگر ملازمین برطرف

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنایا گیا ہے۔ گوشوارے اسمارٹ فون یا آن لائن پورٹل کے ذریعے فائل ہو سکتے ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ اور دیگر آمدن والوں کے لیے آسانی کردی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس ریٹرن فارم ٹیکس دہندہ گان خود پُرکرسکتے ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ پراپرٹی کی لاگت بھی بتانا ہوگی۔ اثاثے خریدنے کی تاریخ سے متعلق فارم میں آگاہ کرنا ہوگا۔ جس کا ٹرن اوور 10کروڑ ہوگا اس کو 1.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ 10 کروڑ روپے ٹرن اوور کے 17 سے 18 ہزار ریٹیلرز سامنے آئے ہیں
مینول ریٹرن فائل کرنےوالےکل فائلرز کا صرف 3 فیصد ہیں۔


متعلقہ خبریں