انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ڈیوڈ ملان 4درجے ترقی کے بعد پہلے نمبرپر پہنچے اور انہوں نے پاکستانی بلےباز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلےباز بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن جبکہ ایون مورگن3درجہ تنزلی کے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان کا 22واں نمبر برقرار ہے۔ باولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے باولنگ رینکنگ میں عماد وسیم 8ویں ا ور شاداب خان 9ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 رینکنگ: پاکستان چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب
قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے پر انگلینڈ اور تیسرے پر بھارت ہیں۔
پاکستان نےانگلینڈ کیساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ جیت کر نہ صرف سیریز برابر کی بلکہ رینکگ میں اپنی پوزیشن بھی براقرار رکھی ہے۔ سیریز ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کی رینکنگ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ سکتی تھی۔