کورونا: ملائشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی


ملائشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

سوموار کے روز سوشل میڈیا جاری پیغام میں ملائشیا کے محکمہ امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رہا ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔


پاکستان کے علاوہ ملائشیا نے بھارت، امریکہ، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

سعودی عرب: غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی میں توسیع

دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ سوموار کے روز ملائشیا میں کورونا کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو جون کے بعد سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عالمی وبا سے متاثر ہونے والے 50 افراد کا تعلق ملائشیا کی ریاست صباح سے ہے۔ یہ کیسز ان دو تارکین وطن افراد سے انہیں منتقل ہوئے ہیں جنہیں دو ہفتے قبل تحویل میں لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں