بلاول بھٹو زرداری کی تین روزہ دورے پر میر پور خاص آمد

راولپنڈی: بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے

میرپور خاص: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر میر پورخاص پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

پی پی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو میر پور خاص میں تین دن قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران وہ عمر کوٹ اور سانگھڑ کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے میر پور خاص پہنچتے ہی اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اس موقع پر بارش سے پیدا  ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں