ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب

ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر مختلف شخصیات کو سول اعزازات دیے ہیں۔ سول اعزازات دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

ایوان صدر: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ شہید کو بعد ازشہادت ہلال شجاعت دیا گیا۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران 2019 میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ عبدالقدوس شیخ شہید کا اعزازشہید کی بیوہ نے وصول کیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں کے آرایل کے محقق خالد داد خان کوا ن کی خدمات کےاعتراف میں ہلال امتیازدیا گیا۔ میجر(ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کو ہلال امتیازکا ایوارڈ دیا گیا۔

ملک کے ممتاز قاری و نعت خواں قاری سید صداقت علی کو نعت خوانی میں ان کی شاندارکارکردگی پرہلال امتیازعطا کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی معروف شخصیت ملک خادین شہید کو دہشت گردی کے خلاف خدمات پرستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔ ملک خادین شہید کا اعزازان کے بیٹے ملک نظام الدین نے وصول کیا۔

پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ملک محمد ایازخان شہید کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بعد ازشہادت ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔

ملک فضل الرحمان شہید کو دہشت گردی کے خلاف ان کی جدوجہد کے اعتراف میں ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔ ملک فضل الرحمان شہید کا اعزازان کے بھائی ملک عبدالخالق نے وصول کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹرمظہرالحق کاکا خیل کوگرانقدرخدمات کےاعتراف میں ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔

کراچی: یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر میں تقسیم اعزازات کی تقریب

پروفیسرجاویداقبال مرحوم کو ان کی پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔ پروفیسر جاوید اقبال مرحوم کا اعزازان کی بیٹی ڈاکٹرعبیرفہد نے وصول کیا۔


متعلقہ خبریں